اکشن پلان اور اسٹیٹس رپورٹ
اسٹارٹ اپ انڈیا حکومت ہند کاایک بڑا اقدام ہے، جس کا مقصد ملک میں ایجادات اور اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط و مستحکم ایکو سسٹم بنا نا ہے تاکہ اس کے ذریعے ملک میں پائیدار معاشی ترقی ہو اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہو۔. اس پہل کے توسط سے حکومت ہند کا مقصد جدت اور ڈیزائن کو ترقی دینے کیلئے اسٹارٹ پ کو با مستحکم بنانا ہے.
اس اقدام کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے، حکومت ہند نے ایک ایسے ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے جس میں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے تمام پہلوؤں پر16 جنوری2016 کو غور و خوض کیا گیا ہے۔. اس ایکشن پلان کے ذریعے حکومت کو امید ہے کہ وہ اسٹارٹ اپ تحریک کی وسعت میں تیزی لائے گی. کام کا منصوبہ مندرجہ ذیل تین اصولوں پرقائم ہے:
- سادگی اور ہینڈ ہولڈنگ
- فنڈینگ سپورٹ اور انسینٹیوس
- صنعتی ادارتی شراکت اور انکیوبیشن
